Sunday, May 12, 2019

مادر ڈے

مادر ڈے
بھی اک مخصوص دن مقرر کر دیا گیا ہے ماں کی یاد کے لیے ،یا ماں کے ساتھ کچھ وقت گزارانے کا دن
مگر میں کچھ اس طرح سے سوچتا ہوں کہ یہ دن کس لیے مقرر کیا گیا باقی دنوں میں ماں کو یاد نہیں کیا جاتا یا پھر ان کے ساتھ وقت گزارا نہیں جا سکتا
یہاں میں سوچتا ہوں مغربی دنیا کے معاشرے میں جو لوگ رہتے ہیں وہ ایک مخصوص سوچکے حامل ہو چکے ہیں ۔کہ ان کے ہاں جب بچہ بالغ ہو جاتا ہے یا اس عمر تک پہنچ جاتا کہ وہ خود کمانے کے قابل ہو چکا ہے تو وہ ماں باپ کو چھوڑ جاتا ہے اپنی گرل فرینڈ کےساتھ اپنی من پسند جگہ شفٹ ہو جاتا ہے اور ماں باپ کو ایک مقررہ دن پر یاد یا ملنے آ جاتا ہے
یہ مغربی دنیا بھی عجیب قوم ہے ماں باپ کو چھوڑ جانے کے بعد ایک دن مقرر کر دیتے ہیں ماں کا دن ،باپ کا دن ،بھائی دن ،بہن کا دن ،یہ دن ،وہ دن ،فلاں دن ،وغیرہ انہیں کیا پتہ ماں باپ کے لیے دن مقرر نہیں کیے جاتے وہ تو ہر پل یاد ہونے چاہیے وہ تو ہر پل ساتھ ہونے چاہیے ،
اور ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں یہ نظریہ نہیں تھا ماں باپ کے بنا بھائی بہن کے بنا رشتے ناتوں کے بنا نہیں رہتے ،ان کی یاد کے لیے دن مقرر نہیں کرتے ان کے ساتھ وقت گزارانے کے دن مقرر نہیں کرتے یہ ہمارے پرانے معاشرے کی ریت تھی
اور اب شاید ہم بھی جدت والی قوم بن چکے ہیں ہم پر بھی مغربی دنیا کا رنگ چڑھ گیا ہے اب ہم نے بھی رشتوں کے لیے دن مقرر کرنے شروع کر دییے ہیں
ایک وقت تھا لوگ ماں باپ کا ساتھ ترستے تھے اب بھی بہت سے لوگ ہیں مگر یہ لوگ اب شاید نا ہونے کے برابر یا زیادہ تر ویلجز میں رہتے ،
،جب ماں باپ دنیا میں نہ رہیں تو ہم ان کی یاد میں کیا کیا نہیں کرتے کیسے کسیے ان کی یاد مناتے، والدین کے جانے کے بعد ان کی قدر کا احساس ہوتا ہے لیکن جب پاس ہوں تو ہم ان کی قدر نہیں کرتے ہم ان سے زیادہ سیانے ہو جاتے ہیں
ہمارے معاشرے میں اب اولڈ ہومز بھی بنننے لگے ہیں جو کہ کبھی نام بھی نہیں سنے تھے اب خوشی سے ماں باپ کو چھوڑ کر آتے ہیں
خدارا ماں باپ کو دنوں میں یاد مت رکھیں
ان کی قدر کریں
جن کے والدین حیات ہیں انہیں ہر وقت یاد رکھیں وہ ان کی برکتیں حاصل کریں ان کا کرم حاصل کریں ان کی دعائیں حاصل کریں
اور جن کے والدین یہ دنیا فانی چھوڑ کر جا چکے ان کے لیے ہر وقت دعا مغفرت مانگتے رہیں
خدارا ماں باپ کی یاد کودنوں میں مقرر مت کرییے
والدین کوئی ایسے رشتے نہیں  ہیں جن کے دن مقرر کیے جائیں
والدین دنیا کی بہت بڑی نعمت ہیں۔
اس نعمت کی قدر کریں

فاروق شائق

No comments:

Post a Comment

کورونا وائرس: جانوروں میں پایا جانے کا امکان ؟ ایک خدشہ

تاریخ بتاتی ہے کہ وبا کے دنوں میں جب انسانیت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہوتی ہے تو کسی اچھی خبر کی  توقع کم ہوتی ہے  مگر اس کے باوجود پاکستان ...