حال ہی میں برطانیہ سے بھارت واپس پہنچنے والی بالی ووڈ کی گلوکارہ کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد بڑی غلطی کی جس کے باعث تین سو لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانیکا کپور چند روز پہلے لندن سے لکھنؤ پہنچیں، انہیں وبا کی علامات ظاہر ہونا شروع بھی ہوئیں مگر انہوں نے خود کو قرنطینہ نہیں کیا اور دعوت میں شریک تھیں۔
رپورٹ کے مطابق کانیکا کو نزلے اور بخار کی شکایت تھی مگر انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کیا جنہوں نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی۔
گلوکارہ نے دو روز قبل ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی جس کا مطلب وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ گلوکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے کورونا وائرس کی تصدیق بھی ظاہر کی۔ کانیکا نے لکھا کہ جب میں واپس بھارت پہنچی
تو زکام اور بخار کی شکایت تھی، جس کے بعد میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا اور کرونا کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا جبکہ گھر والے بھی سماجی علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

No comments:
Post a Comment