ہفتے کے روز امریکی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے امریکی اولمپک سربراہوں سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اولمپک مقابلوں کو ملتوی کیا جائے۔ تاکہ لوگوں کو اس بڑھتے ہوئے عالمی خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اس مطالبے کی سوئمنگ فیڈریشن نے بھی حمایت کی ہے۔
فیڈریشن کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ہمارے ایتھلیٹ سخت دباؤ اور پریشانی سے دوچار ہیں۔ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کو مد نظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔ ان حالات میں ہمارے ایتھلیٹ اولمپک مقابلوں کے لیے بہتر تیاری نہیں کر سکتے۔
فیڈریشن کے اعلیٰ اہل کار سیگل کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور پیچیدہ صورت حال میں کوئی حتمی فیصلہ آسان نہیں ہے۔ لیکن التوا کی وکالت کرنے سے ہمارے ایتھلیٹس کو قدرے اطمنان و سکون ملے گا اور وہ ذہنی اور جسمانی طور پر اولمپک کی تیاری کر سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کی ساری توجہ اپنی اور اہل خاندان کی صحت اور دیکھ بھال پر مرکوز ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
کورونا وائرس: جانوروں میں پایا جانے کا امکان ؟ ایک خدشہ
تاریخ بتاتی ہے کہ وبا کے دنوں میں جب انسانیت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہوتی ہے تو کسی اچھی خبر کی توقع کم ہوتی ہے مگر اس کے باوجود پاکستان ...
-
مادر ڈے بھی اک مخصوص دن مقرر کر دیا گیا ہے ماں کی یاد کے لیے ،یا ماں کے ساتھ کچھ وقت گزارانے کا دن مگر میں کچھ اس طرح سے سوچتا ہوں کہ یہ ...
-
پاکستان میں جب اپنے محلے کی جامعہ مسجد میں چار(4) سال بعد نماز پڑھنے کا شرف حاصل ہوا ۔جب دیکھا تو دل تھوڑا پریشان ہوا اور ایک جھٹکا سا ...
-
آج کل دنیا میں کوئی بھی ایسا شخص نہیں ہے جو کورونا وائرس یا کووِڈ-19 کے الفاظ کو نہ جانتا ہو، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کورونا وائرس کا ...
No comments:
Post a Comment